ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسد الدین اویسی کاطنز،رام مندرپرکوئی بھی قانون سازی آئین کی خلاف ورزی ہوگی

اسد الدین اویسی کاطنز،رام مندرپرکوئی بھی قانون سازی آئین کی خلاف ورزی ہوگی

Thu, 18 Oct 2018 23:42:12    S.O. News Service

حیدرآباد18اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت کے ایودھیا میں رام مندر بنانے کے لیے قانون لانے کے بیان پر آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے جوابی حملہ کیاہے۔اویسی نے کہاہے کہ آر ایس ایس اور ان کی حکومت کو قانون بنانے سے کس نے روکا ہے؟ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس تکثیریت میں یقین نہیں کرتی ہیں۔ وہ ڈکٹیٹرشپ میں منحصرہیں۔اویسی نے کہا کہ انہیں حکومت پراعتمادنہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی تکثیرتیت یا قانون کی حکمرانی میں یقین نہیں کرتی ہے۔ وہ قانون کو نظر انداز کر رہے ہیں۔جب سپریم کورٹ نے صاف کہا ہے کہ آپ کسی ایک مذہب کو لے کر خاص قانون نہیں بنا سکتے ہیں۔ یہ آرٹیکل 14 کے خلاف ورزی ہے۔ پھر بھی وہ قانون بنانا چاہتے ہیں تو بنائیں، انہیں کس نے روکاہے؟بتا دیں کہ موہن بھاگوت جمعرات کو ناگپور میں واقع آر ہیڈ کوارٹر میں فتح دشمی کے موقع پر بول رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ رام مندرپرچل رہی سیاست کو ختم کرکے اسے فوری طور پر بنانا چاہیے۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ ضرورت ہو تو حکومت اس کے لیے قانون بنائے۔ سنگھ کے سربراہ نے کہا کہ بابر نے رام مندر کو توڑا اور ایودھیا میں رام مندر کے ثبوت بھی مل چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب یہ معاملہ عدالت میں چل رہا ہے لیکن کتنا لمبا چلے گا؟ بھاگوت نے کہاہے کہ اس معاملے میں سیاست آگئی لہٰذا معاملہ طویل ہو گیا۔رام مندربنناچاہیے۔اس معاملے کولمبا کرنے کے لیے ہوئی سیاست ہوئی کوختم ہوناچاہیے۔اسی بیان پر اویسی نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس اور ان کی حکومت کو کون روک رہا ہے؟ مندرکے لیے قانون بنائیں۔


Share: